Hottest places in the world - دنیا کے دس گرم ترین علاقے

MAQS
By -
Hottest places in the world - دنیا کے دس  گرم ترین علاقے

دنیا کے دس  گرم ترین علاقے

ہماری زمین پر  ہرطرح کے موسمی حالات پائے جاتے ہیں  وہ سخت سرد علاقے ہوں یا تپتے  ہوے  گرم علاقے آج ہم دنیا کے دس  گرم ترین علاقوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے ۔


جدہ ( سعودی عرب)

 زیادہ سے زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت۔ 52 سینٹی گریڈ  یا  125.6 فارن ہائٹ جدہ سعودی عرب کا مشہور پرانا شہر اور بندرگاہ ہے یہ مکہ مکرمہ  جانے کیلئے ایک دروازے کی حیثیت رکھتی ہے۔  یہاں 22 جون 2010 کو 52 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔


   میکسیکو

   زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ یا 125.6  125.6 فارن ہائٹ یہ علاقہ میکسیکو کی  ریاست باجا کے شمال میں واقع ہے اور اپنی گرمی کیلئے مشہور ہے اس علاقے کو سورج بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں 28 جولائی 1995 کو 52 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس علاقے کی گرمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں جولائی کا اوسط درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ اور جنوری جیسے ٹھنڈے مہینے کا بھی 21 سینٹی گریڈ ہے۔

Hottest places in the world - دنیا کے دس  گرم ترین علاقے

 الجزیرہ بارڈر گیٹ ( متحدہ عرب امارات ) 

 زیادہ سے زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 52.1 سینٹی گریڈ یا 125.8 فارن ہائٹ اس علاقے میں جولائی 2002 میں 52.1 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جبکہ جولائی 2013 میں یہ پھر 51.2 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔


تربت (پاکستان )

 زیادہ سے زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 53.7 سینٹی گریڈ یا 128.7 فارن ہائٹ تربت پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے جنوب مغرب میں واقع ہے یہ دریا کیچ کے کنارے واقع ہے۔ یہاں 28 مئی 2017 کو 53.7 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس کی تصدیق ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے بھی کی تھی۔


بصرہ ( عراق)

 زیادہ سے زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 53.9 سینٹی گریڈ یا 129 فارن ہائٹ بصرہ عراق میں واقع ایک گرم ترین شہر ہے یہاں 22 جولائی 2016 کو 53.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Hottest places in the world - دنیا کے دس  گرم ترین علاقے

مطربہ (کویت)

زیادہ سے زیادہ ریکارڈ شدہ درجہ حرارت 53.9 سینٹی گریڈ  یا 129 فارن ہائٹ  یہ ایشیا میں واقع گرم ترین علاقوں میں سے ہے یہاں 21 جولائی 2016 کو 53.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو اس وقت کے لحاظ سے  76 سال بعد ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔


تیرات تسوی (اسرائیل )

 زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ یا 129.2 فارن ہائٹ یہ علاقہ دریا اردن کے کنارے اردن اور اسرائیل کے سرحد پر واقع ہے۔  یہ درجہ حرارت 21 جون 1942 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔


اہواز ( ایران)

  زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ یا 129.2 فارن ہائٹ یہ ایران کے صوبہ  کا دارالحکومت ہے۔ یہاں 29 جون 2017 کو 54 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ایشیا براعظم میں ریکارڈ ہونے  والا یہ  سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

Hottest places in the world - دنیا کے دس  گرم ترین علاقے

کبلی ( تیونس)

 زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت 55 سینٹی گریڈ یا 131 فارن ہائٹ تیونس میں واقع یہ علاقہ اپنے گرمی کیلئے مشہور ہیں یہاں 7 جولائی 1931 کو 55 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جوکہ براعظم افریقہ کا ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔


 فرنس کریک ڈیتھ ویلی ( ریاست ہائے متحدہ امریکہ )

 زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت 56.7 سینٹی گریڈ یا 131 فارن ہائٹ یہ جگہ  امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے یہاں 10 جولائی 1913 کو 56.7 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔یہ علاقہ اپنے سخت موسمی حالات کے لئے مشہور ہے یہاں گرمی میں اوسط ڈیلی درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ہے۔

نوٹ۔یہ تمام ریکارڈ شدہ درجہ حرارت  ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن سے تصدیق شدہ ہے۔


Hottest places in the world - Hottest places - Facts in Urdu - Facts in Urdu Language - دنیا کے دس  گرم ترین علاقے

 

Tags: